بیت المقدس: سینکڑوں صیہونی آبادکاروں نے مسلسل دوسرے روز بھی فوجی تحفظ کیساتھ مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ فوجیوں کی حفاظت میں صیہونی آبادکار باب المغاربہ سے مسجد الاقصیٰ کے صحن میں گھسے ۔ آبادکاروں نے صحن میں اشتعال انگیز اقدامات کئے اور عبادات انجام دیں۔ گذشتہ روز بھی ڈھائی سو سے زائد صیہونی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول کر کشیدگی پھیلائی تھی۔ انتہا پسند تنظیموں نے ماہ رمضان کے دوران مسجد میں دراندازی کو تیز کرنے کی کال دی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سینکڑوں آبادکاروں کا مسلسل دوسرے روز بھی مسجد الاقصیٰ پر…
سینکڑوں آبادکاروں کا مسلسل دوسرے روز بھی مسجد الاقصیٰ پر دھاوا
-
Raza Musani - مارچ 13, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































