
غزہ : غزہ میں اسرائیل کی انسانیت سوزی عروج پر جاپہنچی۔ خان یونس میں نصر۔ العمل اور الاقصیٰ اسپتالوں کے قریب وحشیانہ بمباری دوسرے دن بھی جاری رہی۔ مزید درجنوں فلسطینی شہید وزخمی ہوگئے ۔صیہونی فوج نے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ چوبیس گھنٹے میں دو سو فلسطینی شہید اور 354 زخمی ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد پچیس ہزار سات سو تک جاپہنچی۔ مجاہدین نے بھرپور جوابی وار کئے ہیں۔ صیہونی گاڑیوں کو بارودی سرنگ سے اڑادیا۔ کئی فوجی مارے گئے۔ القسام بریگیڈ نے گذشتہ روز المغازی میں 24 فوجیوں کو ٹھکانے لگانے کی ویڈیو جاری کردی۔


































