Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امداد میں رکاوٹیں ڈالنے سے غزہ میں انسانی بحران پھر سر اٹھانے لگا

غزہ : صیہونی فوج کے امداد میں رکاوٹیں ڈالنے سے غزہ میں انسانی بحران پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ غزہ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گاہوں کے سامان اور ایندھن کے داخلے میں تاخیر کررہا ہے۔ معاہدے میں ساٹھ ہزار پہلے سے تیار پناہ گاہیں۔ دو لاکھ خیمے۔ یومیہ چھ سو امدادی اور 50 ایندھن کے ٹرکوں کے داخلے کی شرط رکھی گئی تھی۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اسرائیل انسانی بحران اور شہریوں کی مشکلات بڑھانے کیلئے جان بوجھ کر تاخیر کررہاہے۔ بیان میں جنگ بندی کے ثالثوں قطر، مصر اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر معاہدے کی فوری تعمیل کے لیے دباؤ ڈالیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular