Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

غزہ میں انسانی امداد فوری بحال کی جائے، انروا

جنیوا : اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہاہے کہ غزہ نا امیدی کا مرکز بن چکا ہے۔ فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جان بوجھ کر انسانوں کے ہاتھوں بھوک پھیلائی اور صورتحال ابتر بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تقریباً 24 لاکھ آبادی پر مشتمل غزہ کو تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے، غزہ میں قحط محض ایک ممکنہ خطرہ نہیں رہا بلکہ تیزی سے پورے علاقے میں پھیل رہا ہے۔ لازارینی نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ زخمیوں، مریضوں اور بزرگوں کو طبی سہولیات اور علاج سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے انسانی امداد کو بطور سودے بازی اور جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ انسانی امداد فوری بحال کی جائے، قیدیوں کو رہا کیا جائے اور جنگ بندی کا دوبارہ اعلان کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular