Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، امریکی رپورٹ

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا۔ انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں۔ جبری گمشدگیوں۔ آزادی اظہار پر قدغن کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فوجی اور خفیہ ایجنسیاں سویلین کنٹرول کے بغیر آزادانہ کام کرتی ہیں۔ یہ جبری گمشدگی ۔ ٹارچر۔ غیرقانونی حراستوں سمیت انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طورپر ماورائے عدالت قتل کیے۔ کالعدم تنظیموں نےکھلے عام الیکشن میں حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔جس میں صحافیوں کیخلاف جرائم، مبہم گرفتاریاں، صحافیوں کو لاپتا کرنا، سینسر شپ اور توہین کے قوانین بھی شامل ہیں۔ میڈیا کو سیاسی تقاریر سینسر کرنے پر مجبور کردیا گیا۔ صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی سطح پر کرپشن، صنفی بنیاد جرائم کے لیے تفتیش اور احتساب کی عدم موجودگی، کشیدگی کے حوالے سے جرائم یا نسلی یا فرقے کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی رپورٹس ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular