Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

انسانی حقوق کمیشن کا پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومبر 2024 کے احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 نومبر کو ہونے والی احتجاج کی صورتحال نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا، حکومت نے کوئی ہلاکت نہ ہونے، پی ٹی آئی نے متعدد ہلاکتوں کے دعوے کیے لیکن دونوں کے دعوؤں کے برعکس مبینہ ہلاک ہونے والے 7 افراد کے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔ ایچ آر سی پی نے بتایاکہ احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار بھی جاں بحق ہوئے، احتجاج میں کچھ مظاہرین کے پاس لاٹھیاں، غلیل، آنسو گیس کے شیل، ایک یا دو کے پاس ہتھیار ہونے کی اطلاعات ہیں اورانتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا۔
ایچ آر سی پی نے احتجاج کی کوریج کے لیے مین اسٹریم میڈیا کے بلیک آؤٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ میڈیا کو بغیر کسی رکاوٹ کے زمینی صورتحال اور حقائق کی رپورٹنگ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ایچ آر سی پی نے کہاکہ مین اسٹریم میڈیا کا بلیک آؤٹ ریاستی جبر اور سنسر شپ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے مطالبہ کیا کہ حکومت 26 نومبر کے احتجاج میں ہونے والے جانی نقصان کی فوری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کرے۔ خیال رہے کہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرالیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular