Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ایندھن روکا جاتا رہا تو اسپتال بند ہو جائیں گے، غزہ وزارت صحت

غزہ : غزہ کی وزارتِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے ایندھن روکنے کی پالیسی جاری رہی تو اسپتال مکمل طور پر بند ہونے کے قریب پہنچ جائیں گے۔فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر ایندھن کے بحران کو طول دے رہا ہے، جس کے باعث اسپتالوں کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ایندھن کی مسلسل رکاوٹ نے سرجیکل یونٹس، وینٹی لیٹرز اور لائف سپورٹ مشینوں کو براہِ راست خطرے میں ڈال دیا ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسپتالوں میں بجلی کی کمی کے باعث آپریشن معطل ہیں اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہو رہی ہے۔ جس نے مریضوں خصوصاً بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بھی متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث طبی انفراسٹرکچر اور بنیادی امدادی سامان کی شدید کمی طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کو شدید متاثر کر رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular