Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

امید ہے نئی افغان انتظامیہ عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، شاہ محمود

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ تمام افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت، بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن نے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا، اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا مسٹر ڈونلڈ لو بھی تھے، اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے، اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی نائب وزیر خارجہ نے بلوچستان میں زلزلے اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے نقطہ ء نظر میں ہم آہنگی موجود ہے، امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ اپ امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ تمام افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت، بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular