Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کی کامیاب کارروائیاں، اسرائیل اور اتحادیوں میں ہلچل

بیروت : حزب اللہ کی کامیاب کارروائیوں سے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل کو بھاری جانی و عسکری نقصان پہنچ رہاہے۔ جس کی وجہ سے اسرائیلی وزرا جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے کہا ہے کہ حزب اللہ حماس کی خاطر خطے کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ سفارتی کھڑکی اب بھی کھلی ہے لیکن یہ ہمیشہ کھلی نہیں رہے گی۔ اگر اسرائیلی سلامتی کو خطرہ ہوا تو گزہ جیسی کارروائی کریں گے۔
وزیر بنی گنٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ سفارتی حل میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو اسرائیلی فوج اس خطرے کو دور کر دے گی۔
ادھر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن مشرقی وسطیٰ کے دورے میں غزہ کے بجائے جنوبی لبنان کی بات کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کی سرحدی صورتحال پر حقیقی تشویش ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے سے بچنا بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular