
بیروت :حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ٹھکانے برکہ ریشا اور حدب یارین کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا ہے۔ دونوں ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں اور میزائل سے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ دوسری طرف قابض صیہونی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے علاقے الجبین اور طیرحرفا پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔


































