
بیروت : حزب اللہ نے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔ مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں شبعا فارمز میں اسرائیلی اڈے رویسات العلم کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ حزب اللہ نے مقبوضہ جولان میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر 60 راکٹ فائر کیے۔ حزب اللہ کے جوانوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے اڈے میرون کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے کہاہے کہ مزاحمت کے میزائلوں نے چھاؤنی میں صیہونی حکومت کے ساز و سامان کو قابل ذکر نقصان پہنچایا ہے۔


































