
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی چوکیوں پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کردی۔ حزب اللہ نے مقبوضہ لبنانی علاقوں پر پچاس سے زائد حملوں میں متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ کے مطابق کچھ میزائلوں نے اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو براہ راست نشانہ بنایا ہے جس سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا متعدد میزائلوں کو آئرن ڈوم سسٹم نے ناکارہ بنادیا ۔ کچھ میزائل غیر آباد علاقوں میں گرے ہیں۔ اسرائیل نے جوابی حملے میں حزب اللہ کے زیر استعمال عمارت تباہ کردی۔


































