Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران اور روس میں جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کا تاریخی معاہدہ

ماسکو: ایران اور روس نے جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کا معاہدہ کرلیا۔ ماسکو میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ بیس سالہ شراکت داری کا یہ سمجھوتا 47 شقوں پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد توانائی، نقل و حمل، دفاع، سیکورٹی اور معیشت جیسے اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور کا کہنا ہے کہ ان کے بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات دوسرے ممالک کے خلاف نہیں ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داری معاہدہ روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا ایران روس تعاون امریکی اور مغربی انتہا پسندی اور پابندیوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوہری توانائی کا منصوبہ معاہدے کا حصہ ہے اور اس پر عمدہ پیش رفت ہو رہی ہے۔ پزشکیان نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب ایران اور روس کے تعلقات پر خصوصی نظر رکھتے ہیں۔ جو کچھ میں نے بیان کیا، وہ ان کی ہدایات کا حصہ ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ یقیناً خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون بڑھنے سے دشمنوں کے منصوبے ناکام ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular