
ریاض : اسلامک سولیڈیرٹی اسپورٹس فیڈریشن نے کہا ہے کہ فرانس کا اولمپک ایتھلیٹس کو حجاب پہننے سے روکنا انہیں مقابلے سے باہر کرنے کا پیغام جائے گا۔ 57 ممالک کی اسپورٹس فیڈریشن کے گروپ آئی ایس ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ حجاب کئی مسلم خواتین کیلئے شناخت کا پہلو ہے اور اس کا احترام کرنا چاہیے۔ پابندی کی وجہ سے فرانس کی چند مسلمان ایتھلیٹس مقابلے سے باہر ہوسکتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اولمپکس تاریخی طور پر تنوع، اتحاد اور ایتھلیٹک کا شاہکار ہے۔ آئی ایس ایس ایف نے کہا کہ میزبان ملک اپنے ایتھلیٹس پر عائد حجاب کی پابندی پر عملدرآمد کرکے اخراج، عدم برداشت اور امتیازی سلوک کا پیغام دے گا جو اولمپک کی روح کے خلاف ہے۔ فرانسیسی حکام پر زور دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی پر نظرثانی کرے اور مطالبہ کیا کہ فرانس میں موجود مسلمانوں کی اسپورٹس کمیونٹی سے معنی خیز مذاکرات کرے۔


































