
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے سے پہلے اپنے ہتھیار حوالے کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے کہاہے کہ جو لوگ مزاحمت سے ہتھیار حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ پہلے اسرائیل سے جارحیت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر معقول ہے کہ اسرائیلی قابضین پر تنقید نہ کی جائے اور صرف یہ مطالبہ کیا جائے کہ جو لوگ اس کیخلاف مزاحمت کرتے ہیں وہ اپنے ہتھیار چھوڑ دیں ۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جو بھی ہتھیار ڈالتا ہے اسے اپنے فیصلے کے نتائج بھگتنا ہوں گے، لیکن ہم اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔


































