
بیروت : لبنان کے سرحدی علاقوں کے قریب اسرائیلی فوجی چوکیوں کی تعمیر کے خلاف حزب اللہ نے نیا آپریشن شروع کردیا۔
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوجی سرحد کے قریب چوکیوں کی ازسرنو تعمیر میں مصروف تھے۔ حزب اللہ کے مطابق مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل میں چھ مقامات پر فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے جس میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا ہے اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت پر جنوبی لبنان سے حملے بند کرانے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے اور امریکہ میں موجود اسرائیلی وفد امریکی حکام سے لبنان کے مسئلے پر بھی بات چیت کرے گا۔
امریکی اور اسرائیلی وزرائے دفاع رفح میں زمینی آپریشن پر بات چیت کا آج سے آغاز کررہے ہیں۔ ملاقات میں حزب اللہ سے لاحق اسرائیل کو خطرات پر بھی بات چیت کی جائیگی اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔


































