
حزب اللہ نے غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "لیمان” کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ مزاحمتی فورسز نے ڈرون کے ذریعہ کیا ہے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی شہر بیت لاہیا میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک "ہرمیس 900” ڈرون کو بھی مار گرایا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے "طوفان الاقصیٰ” آپریشن شروع ہونے کے ساتھ ہی، حزب اللہ لبنان نے فلسطینی عوام کی حمایت میں، غزہ میں مزاحمت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اور صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں، فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے اہداف کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا ہے۔
اس سلسلے میں صیہونی میڈیا بھی بارہا اعتراف کرچکا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا غلبہ ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنس گئی ہے۔


































