
تل ابیب : اسرائیلی میڈیا نے کہنا ہے کہ صیہونی فوج لبنان کو نہیں بلکہ حزب اللہ اسرائیل کو پتھر کے زمانے میں پہنچادے گی۔ عبرانی زبان کی ویب سائٹ ہداشوٹ بازمان
Hadashot Bazaman
نے حزب اللہ کے ملٹری میڈیا بیورو کی جاری کردہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں عسکری امور کے وزیر یوف گیلینٹ سمیت کئی عسکری حکام کی آوازیں شامل ہیں۔ جو لبنان کو مٹادینے کی باتیں کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو حزب الله کی رسائی کا ثبوت ہے۔ ویب سائی نے آبادکاری کونسل کے سربراہ ایتان ڈیوڈی کا بھی مضحکہ اڑایا ہے جنہوں نے لبنان کو اسٹون ایج میں پہنچانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ دھمکیوں کے برعکس حزب اللہ کے حملوں کے سبب یہودی بستیاں بجلی سے محروم ہیں۔ ڈیوڈی نے بلیک آؤٹ کیطرف اشارہ کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ حزب اللہ نہیں ہم پتھر کے زمانے میں واپس چلے گئے ہیں۔ اخبار یدیوت اہرنوٹ کے مطابق آبادکار سخت پریشانی کا شکار ہیں اور حکام سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ حزب اللہ کے راکٹوں کے ڈراؤنے خواب ختم کرنےلئے کیا کررہے ہیں۔


































