
بغداد: حزب اللہ عراق نے خبر رساں ادارے رائٹرز کی اس خبر کی سختی سے تردید کردی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حزب اللہ ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ رائٹرز کی خبر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ تنظیم نے زور دے کر کہا ہے کہ حزب اللہ عراق کی پالیسیوں اور مؤقف کا اعلان صرف اس کے سرکاری ترجمان کے ذریعے کیا جاتا ہے لہذا کسی اور ذریعے سے منسوب خبروں کا کوئی اعتبار نہیں۔


































