
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیل کا جدید ترین جاسوس ڈرون ہرمس 900 مار گرایا۔ حزب اللہ نے ڈرون کو مار گرانے کی فوٹیج جاری کی ہے جسے زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہرمیس 900 مسلح ڈرون کو مار گرانے کی فوٹیج جاری کردی ہے۔ ہرمیس 900 کو "کوچاو” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اسے اسرائیلی سیکیورٹی ٹیکنالوجی کمپنی ایلبٹ سسٹمز نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ جو بنیادی طور پر انٹیلی جنس، نگرانی، ہدف کے حصول، جاسوسی اور فضائی جاسوسی مشنوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔


































