
بیروت : حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر جوابی حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ جنوبی لبنان کے شہر نباطیہ میں واقعے امدادی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا جس میں میڈیکل کے عملے سمیت سات لبنانی شہید ہوئے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔ لبنان کی حکومت نے امدادی مرکز پر حملے کیخلاف سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل کے مزید فوجی مراکز پر حملے کیے ہیں جن میں ایک اسرائیلی ہلاک ہونے کی اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کردی ہے جبکہ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس کے اینٹی ٹینک میزائلوں نے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔


































