Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کے اسرائیل پر میزائل حملے، 17 صیہونی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

بیروت : لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر تین میزائل حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ کے ترجمان کے مطابق حملوں میں اسرائیلی فوج کی تنصیبات اور فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کی جس میں کچھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز سے شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں نے اسرائیل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ سے لڑائی میں 17 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ جن میں سے زیادہ ترجنوبی لبنان سے فائر کیے گئے ٹینک شکن میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنے۔ اُدھر اسرائیلی جنگی کابینہ نے حزب اللہ کے خلاف جنگ پر غور شروع کردیا ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج اور امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اسرائیل کو فوری طور پر نیا جنگی محاذ کھولنے سے خبردار کیا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع نے بھی لبنان کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular