Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان پر حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامت صیہونیوں کے ہر اقدام کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ شہید حسین حلاوی کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی حکام لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر زمینی کارروائی کا خواب نہ دیکھیں کیونکہ حزب اللہ، غاصبوں کے خلاف ، استقامت اور غزہ و لبنان کے عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ، صیہونی بخوبی جانتے ہيں کہ حزب اللہ، جنگ کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور اگر وہ اپنی پانچ فیصد جہادی یا فوجی صلاحیتیں صرف بھی کرچکی ہوگی پھر بھی باقی ماندہ توانائیاں محفوظ رکھے گی اور اسے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا دائرہ بڑھنے پر استعمال کرے گی اور ایسا مقابلہ کرے گی جو صیہونی جارحین سوچ بھی نہیں سکتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular