Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کے پاس اسرائیلی تنصیبات پر حملے کی صلاحیت موجود ہے، سابق اسرائیلی فوجی سربراہ

تل ابیت : صیہونی بحری فوج کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی تنصیبات پر حملے کی صلاحیت موجود ہے۔ اگر حزب اللہ ارادہ کرے تو مقبوضہ فلسطین کے دور افتادہ علاقوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حزب اللہ نے اس وقت شمالی علاقوں میں جنگ کا کنٹرول سنھال رکھا ہے اور اس کے مقابلے میں صیہونی فوج میں ہر طرف مایوسی اور ناامیدی کی فضا قائم ہے جس کی وجہ ہمیشہ حملے کے بجائے بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کی جانب سے درپیش خطرات کو اسرائیل میں تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے نتن یاہو کابینہ کے وزیر آمیخای الیاہو کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی وزیر کی دھمکی کے بعد اسرائیل کو سخت دھچکہ لگا ہے اور صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ کو طول دینے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود غزہ کے اطراف میں موجود بعض فوجیوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ تک موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular