
تل ابیب: حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی کیمپ پر ڈرون حملہ کردیا۔ حزب اللہ نے شمالی علاقے صفد میں اسرائیل کے فوجی کمانڈ سینٹر کوارٹر کو بارود سے لدے ڈرون سے نشانہ بنایا۔ حملے سے کھلبلی مچ گئی۔ اس سے پہلے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے تین ارکان شہید ہوئے۔ اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں سرحد کے قریب کار پر میزائل حملہ کیا جس سے کار تباہ ہوگئی۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کئے۔


































