
بیروت: حزب اللہ نے برکہ ریشا میں صیہونی فوج کے اہم مرکز اور ایمونیشن ڈپو کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے فوجی مرکز پرآگ بھڑک اٹھی۔ شمالی علاقوں میں صیہونی فورسز اور فوجی تنصیبات پر بھی شدید میزائل حملے کئے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد لبنان کی سرحد سے متصل مقبوضہ علاقوں الجلیل، زرعیت، عرب العرامشہ اور شومیرا میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔ مجاہدین نے کفر بلوم قصبے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ یہ میزائل حملے صیہونی فورسز کی جانب سے لبنانی سرحد کے اندر حملے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہونے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔


































