Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ نے جاسوسی کرنے والے غیر ملکی جوڑے کو گرفتار کر لیا

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک خصوصی آپریشن میں جاسوسی کرنے والے غیر ملکی جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے۔ لبنانی اخبار "الاخبار” نے بیروت میں دحیہ کے الرویس محلے میں سید الشہدا کمپاونڈ کے احاطے کے قریب ایک الجزائری شخص اور اس کی اطالوی بیوی کی حزب اللہ فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ لبنانی اخبار الاخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکورٹی یونٹ بیروت میں جاسوسی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے اور مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اخبار نے مزید کہا کہ الاخبار کو معلوم ہوا کہ ایک الجزائری شخص اور اس کی اطالوی بیوی کو حزب اللہ فورسز نے جمعرات کی سہ پہر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ الرویس محلے میں سید الشہدا کمپاؤنڈ کے قریب جاسوسی کی کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے الاخبار کو بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 1993ء میں لگوات شہر میں پیدا ہونے والے "بالقاسم بن عروس” اور 1989ء میں روم میں پیدا ہونے والی "ایسٹر ارگوٹو” ہیں، جنہیں ایک ٹیکسی کے اندر سے خفیہ طور پر فلم بنانے کے بعد موقع سے گرفتار کیا گیا۔ حکام نے مزید کہا کہ جی پی ایس سسٹم سے لیس ایک گوپرو کیمرہ جو بلوٹوتھ اور انٹرنیٹ کے ذریعے ڈیوائسز اور سمارٹ فونز سے منسلک ہو سکتا ہے، ان کے قبضے سے برآمد کر لیا گیا۔ اسی ذرائع کے مطابق اس کیمرے کو ایک ایپ کے ذریعے ریموٹ سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش مکمل کرنے اور ان کی دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے جنرل سیکیورٹی اپریٹس کے حوالے کر دیا گیا۔ الاخبار کے مطابق لبنانی حزب اللہ نے گزشتہ پیر کی شب دو فرانسیسی باشندوں کو بھی جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular