
نیویارک : بدترین جنگی مجرم اور سینکڑوں افراد کا قاتل سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر سو سال کی عمر میں چل بسا۔ صدر رچرڈ نکسن کے دور کے سابق وزیر خارجہ اور بدنام زمانہ سفارت کار ہنری کسنجر ایک متنازع شخصیت ہیں جو دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کی میراث کے لیے مشہور ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسنجر نےعالمی نظام کو تشکیل دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا جس میں بغاوتوں کو منظم اور ان کی حمایت کرنا اور ان قوموں کے معاملات میں مداخلت کرنا شامل ہے جو امریکی مفادات اور تسلط پسند ایجنڈے سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔ کسنجر کا پیشہ ورانہ ورثہ متنازعہ کارروائیوں کے ایک سلسلے سے داغدار ہے۔ کسنجر کے جرائم میں کمبوڈیا پر بمباری، شاہ ایران کو خفیہ طور پر ہتھیار فراہم کرنا۔ ویتنام جنگ کے دوران اہم جھوٹ کا پرچار کرنا اور چلی میں 1970 کی دہائی میں پرتشدد فوجی بغاوت کی مدد کرنا ہے۔


































