
غزہ : غزہ میں زمینی جنگ کے دوران صیہونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ جھڑپوں میں تیرا فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ زمینی آپریشن کے دوران حماس کے مجاہدین شدید مزاحمت کررہے ہیں۔ بدھ کو جھڑپوں میں مزید 4 ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ مزاحمت کاروں نے صیہونی بستی اشدود پر راکٹ برسائے جبکہ اور ایک اور بستی صوفہ میں اسرائیلی فوجی مراکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا۔ صیہونی سیکورٹی کے وزیر یوو گیلنٹ نے فوجیوں کی ہلاکت کو سخت اور تکلیف دہ دھچکا قرار دیا ہے۔ اب تک 326 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔


































