
بیروت : حزب اللہ نے لبنان کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیل کے بارہ سے زائد فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔حملوں میں اسرائیلی فوج کا جانی و بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ حملوں میں اینٹی ٹینک اور دور تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے گئے ہیں۔ حزب اللہ کے ترجمان کے مطابق حزب اللہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ دنوں اسرائیل کےحملے میں حزب اللہ کے تین اہلکاروں کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے مقبوضہ لبنان کے علاقوں میں اسرائیلی فوج پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔ حزب اللہ کے حملے میں میٹولا فروٹ فیکٹری کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے اور یہ فیکٹری غیر فعال ہوگئی ہے۔ فیکٹری سالانہ 24 ہزار ٹن پھل پروسس کرتی ہے اینٹی ٹینک میزائل حملے میں فیکٹری کے پروسسنگ سمیت مختلف شعبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی فوری بحالی ممکن نہیں ہے۔


































