
بیروت : حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور بستیوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق برنیت کے فوجی ٹھکانے کو فلق ون میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ کچھ دیر بعد شبعا فارمز میں واقع رویسات العلم کے فوجی ٹھکانے پر میزائلوں سےحملے کیے گئے۔ شعبا فارمز میں واقع ایک اور فوجی اڈہ السماقہ بھی میزائل حملوں کی زد میں آگیا۔ الضہیرہ کے فوجی ٹھکانے کے قریب فوجیوں کے اجتماع پر میزائل فائر کیے گئے ان حملوں میں صیہونی فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچا ہے.


































