
تہران : ایران نے جنگ بندی سے قبل اسرائیل پر شدید حملے کئے۔ ایران نے تل ابیب۔ حیفہ اور بئرالسبع پر میزائلوں کی بارش کردی۔
میزائل حملے میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایران نے اسرائیل پر لگاتار پانچ بار میزائل داغے۔ بئرالسبع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور 5 صیہونی آباد کار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ آج طلوع آفتاب سے قبل دو گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے پانچ میزائل حملوں کا اعلان کیاگیا، جن کے دوران ساحلی شہر تل ابیب سمیت شمال اور جنوب کے مختلف علاقوں میں کئی بار خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
ادھر جنگ بندی کے نفاذ سے قبل ایران پر اسرائیلی حملوں میں جوہری سائنسدان صدیقی صابر سمیت 9 ایرانی شہری شہید اور 4 رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔


































