
بیروت : حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے قریب موساد کے اڈے پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا۔ حزب اللہ کے مجاہدین نے کوہ جرمق کے اوپر واقع واقع ایئر کنٹرول بیس کو 62 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ یہ حملہ شہید صالح العاروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے طور پر کیا گیا۔ حملے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے۔
مذکورہ اسرائیلی میرون ایئربیس شام، لبنان، ترکی اور قبرص کے ساتھ ساتھ بحیرہ روم کے شمالی علاقوں میں فضائیہ کے تمام آپریشنز کو منظم، مربوط اور منظم کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ حزب اللہ کے مطابق العاروری کے قتل کا منصوبہ بھی الجلیل میں قائم موساد کے اڈے پر ہی بنایا گیا تھا۔ حزب اللہ اسرائیلی فوج کے ہر ٹھکانے سے آگاہ ہے اور اب مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہر ٹھکانے پر حملہ کیا جائے گا۔غزہ میں اسرائیلی جرائم کا بہت جلد حساب لیا جائے گا۔


































