
واشنگٹن: بھارت میں گذشتہ سال مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر عروج پر رہیں۔ واشنگٹن میں قائم تحقیقی گروپ انڈیا ہیٹ لیب کے مطابق گذشتہ سال کی دوسری ششماہی کے دوران بھارت میں پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں نفرت انگیز واقعات میں تریسٹھ فی صد اضافہ ہواہے۔ انڈیا ہیٹ لیب نے 2023 میں نفرت انگیز تقاریر کے 668 واقعات کو دستاویزی شکل دی، جن میں سے 255 سال کی پہلی ششماہی اور 413 دوسری ششماہی میں پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 75 فیصد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے ہیں جہاں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں قائم ہیں جن میں مہارا شٹرا، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سرفہرست ہیں۔


































