
واشنگٹن : امریکا کی اعلیٰ ترین ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ حکومت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ کسی بھی حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کو یہ بتائے کہ وہ اپنے اداروں میں کیا پڑھائیں۔ کسے داخلہ دیں، اور کن موضوعات پر ریسرچ کریں۔
حکومتی مطالبات نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کے امداد کی مد میں دو اعشاریہ دو ارب ڈالرز، اور معاہدے کے ساٹھ ملین ڈالرز روک دیے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو اپنی پالیسیاں حکومتی فیصلوں کے مطابق بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔


































