
ہنگو : ہنگو میں مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکے سے 4 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گر گئی، 30 سے 40 افراد چھت کے ملبے تلے دب گئے۔ ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ پولیس، ریسکیو اہلکار اور اہلِ علاقہ موقع پر موجود ہیں، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


































