Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

حماس 5 روزہ جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر 50 یرغمالی رہا کرنے پر آمادہ

غزہ: حماس نے غزہ میں 5 دن جنگ بندی کے بدلے 50 یرغمالی خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک آڈیو پیغام میں قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ قطری ثالثوں کو بتایا گیا ہے کہ پانچ دن کی مکمل جنگ بندی۔ غزہ میں ایندھن سمیت ہر قسم کی انسانی امداد کی اجازت اور اسرائیلی جیل میں قید 200 بچوں اور 75 خواتین کی رہائی کے بدلے 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جاسکتا ہے۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی قابضین نے اپنی 100 خواتین اور بچوں کی رہائی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ پر مسلسل فضائی اور زمینی جارحیت اسرائیلی اسیروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
ادھر حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہاہے کہ ثالث کئی بار قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے تک پہنچ چکے ہیں لیکن اسرائیل آخری لمحات میں بار بار شرائط کو تبدیل کر رہاہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پیشرفت کو تیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular