
بیروت : حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو اسے جواب دیا جائے گا۔ حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر امداد کی ترسیل اور غزہ کے لوگوں کی آبادکاری کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نگراں کمیٹی غزہ میں امداد کے داخلے کی نگرانی کرتی ہے لیکن قابض حکومت جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے ہیں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر مخالف فریق اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا تو حماس اپنے اقدامات کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو ثالث ممالک قطر اور مصر تک پہنچا دیا ہے۔ امید ہے کہ اس معاہدے سے پندرہ ماہ سے جاری نسل کشی کی جنگ ختم ہو جائے گی۔


































