Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جب تک اسرائیلی قبضہ برقرار ہے حماس ہتھیار نہیں ڈالے گی، خالد مشعل

دوحہ : حماس کے رہنما خالد مشعل نےکہا ہےکہ جب تک اسرائیلی قبضہ جاری ہے وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ خالد مشعل نے ایک بیان میں کہاکہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر حکومت کرنے کا حق ہے۔ غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینی اپنی سرزمین سے مضبوطی سے جڑے رہیں گے ۔ ان پر کوئی بیرونی سیاسی نظام مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کو ایک بڑی سازش کا سامنا ہے، جس میں آبادی کو بھوکا مار کر جلاوطنی پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا مستقبل، اس کی حکمرانی، اس کے ہتھیار اور اس کی مزاحمت کی طاقت خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ لوگوں کو غیر مسلح کرنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے فلسطین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عرب دنیا سے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular