Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

قیادت پر بزدلانہ حملوں سے فلسطینی عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صالح العاروری کا قتل لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور کھلم کھلا دہشت گردی کی کارروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے مزاحمت کو بڑھنے سے روکنے کے لیے مرکوز فوجی کارروائیوں کے لیے تیسرے مرحلے میں منتقلی کو فروغ دینا شروع کردیا ہے، لیکن اسے مزاحمت کے ہاتھوں شکست ہوگی۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت مزاحمتی تنظٰموں کی پیش کردہ شرائط کے علاوہ غزہ کی پٹی میں کسی بھی قیدی کو رہا نہیں کرے گی۔ مزاحمت اب بھی ٹھیک اور عروج پر ہے اور مزاحمت کار اور ان کی قیادت سب محفوظ ہیں۔
حماس کے سیاسی شعبہ کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اندرون ملک اور دنیا بھر میں فلسطینی قیادت کے خلاف حملوں سے بہادر مزاحمت کا جذبہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔ گھٹیا دشمن کے ہاتھوں حماس کے سینئر رہنما کی شہادت سے ایک مرتبہ پھر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دشمن غزہ پر اپنی تین ماہ سے جاری جنگ میں کوئی بھی اعلانیہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular