
غزہ :حماس نے کہا ہے کہ وہ قومی اتفاق رائے کی شرط پر جنگ کے بعد غزہ میں انتظامیہ کا حصہ نہیں بنے گی۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ حماس کے لیے ضروری نہیں کہ وہ غزہ میں انتظامی معاملات کا حصہ ہو۔ وہ انتظامات میں بالکل بھی شامل نہیں ہونا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کے مستقبل کے لیے کسی بھی انتظامات کی بنیاد قومی اتفاق رائے پر ہونی چاہیے اور ہم اس میں سہولت فراہم کریں گے۔ قاسم نے کہا کہ یہ انتظامات غزہ میں ہمارے لوگوں کو تباہی سے بچانے کے لیے ایک سنجیدہ اور حقیقی تعمیر نو کا عمل شروع کرنے کا باعث بنیں گے۔ حماس کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔


































