
دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ معاہدے کےلیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی ہمارے مطالبے میں شامل ہے۔ جبکہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بھی ہمارے مطالبات کا حصہ ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کر کے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے۔ حماس کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ روز اسرائیلی وفد نے اپنی تجاویز مصری حکام کے حوالے کی تھیں۔


































