
غزہ : حماس نے عالمی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف مؤقف کی تعریف کی ہے۔ حماس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور دینے والے چین کے بیان کی قدر کرتے ہیں۔ عالمی عدالت میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے تمام ممالک کے بیانات کی قدر کرتے ہیں۔


































