
غزہ: غزہ کو حماس نے اسرائیلی فوج کا قبرستان بنادیا۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو دس اسرائیلی فوجی ہلاک کردیئے۔ مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کو شجاعیہ، شیخ رضوان اور خان یونس کے علاقوں میں نشانہ بنایا۔ شیخ رضوان میں اسرائیلی فوج کے قافلے کو بہت قریب سے نشانہ بنایاگیا جس میں تیس سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایک اور کارروائی میں بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں چار فوجی مارے گئے۔
شیخ رضوان میں اسرائیلی کیمپ پر حملے میں 37 فوجی مارے گئے۔ خان یونس میں چھاپہ مار کارروائی میں چھ فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔القسام بریگیڈ کے مطابق حملے انتہائی قریب سے کیے گئے جس میں مجاہدین کو بھاری گولہ بارود اور جنگی ہتھیار بھی ملے ہیں۔


































