
A drone view shows Palestinian Hamas militants parading on the day Or Levy, Eli Sharabi and Ohad Ben Ami, hostages held in Gaza since the deadly October 7, 2023 attack, are released as part of a ceasefire and a hostages-prisoners swap deal between Hamas and Israel in Deir Al-Balah in the central Gaza Strip, February 8, 2025. REUTERS/Stringer TPX IMAGES OF THE DAY
غزہ : غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس جمعرات کو چار یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے چار لاشیں جمعرات کو دی جائیں گی جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ یرغمالیوں کے نام جمعرات کی صبح اسرائیل کو دیئے جائیں گے۔ اسرائیلی حکام نے کہاہےکہ لاشوں کو آئی ڈی ایف ایمبولینسوں کے ذریعہ ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ پہنچایا جائے گا۔ لاشوں کی مناسب شناخت کے بعد ہی اہل خانہ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
ادھر حماس کے القسام بریگیڈ نے بتایا کہ ہفتے کو تین اسرائیلی یرغمالی رہا کئے جائیں گے۔ جن کے نام جمعہ کی رات کو جاری کئے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق تین یرغمالیوں کی رہائی اور چار لاشوں کے ملنے کے بعد غزہ میں صرف چار قیدی رہ جائیں گے جو پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے 33 قیدیوں میں شامل ہوں گے۔


































