
غزہ : حماس نے چھ سو بیس فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک جنگ بندی مذاکرات معطل کردئے۔ حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے کہا ہے کہ ہفتے کو چھ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے رہا کئے جانیوالے چھ سو بیس فلسطینیوں کی آزادی تک اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ حماس کے سینیئر اہلکار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنے سے پورے معاہدے کو سنگین خطرے کا سامنا ہے۔ باسم نعیم نے جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں خاص طور پر امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ معاہدے پر من وعن عملدرآمد کرے اور ہمارے قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
حماس نے ہفتے کے روز چھ قیدیوں کو رہا کر دیا تھا لیکن اسرائیل معاہدے پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔


































