
BEIRUT, LEBANON – FEBRUARY 11: (—-EDITORIAL USE ONLY – MANDATORY CREDIT – LEBANESE PRESIDENCY / HANDOUT’ – NO MARKETING NO ADVERTISING CAMPAIGNS – DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS—-) Lebanese President Joseph Aoun (R) and Prime Minister Nawaf Salam (L) meet ahead of the confidence vote in Beirut, Lebanon, on February 11, 2025. Lebanon’s newly formed cabinet, led by Prime Minister Nawaf Salam, convened to discuss the government’s program prior to the confidence vote, along with cabinet members. (Photo by Lebanese Presidency / Handout/Anadolu via Getty Images)
بیروت : لبنان حکومت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو انتباہ کیا ہے کہ وہ لبنان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں سے دور رہیں اور اسے علاقائی جنگوں میں نہ گھسیٹے۔ لبنان کے صدر جوزف عون کی زیر صدارت ہائر ڈیفنس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں لبنان سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ سیکورٹی ادارے نے حماس کو لبنانی سرزمین کو اسرائیل کے خلاف ایسے اقدامات کے لیے استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے جو لبنان کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ہائر ڈیفنس کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حکومت کو سفارش پیش کی ہے جس میں حماس کو لبنانی سرزمین کے استعمال سے روکنے پر زور دیا گیاہے۔ کونسل نے مزید کہاکہ لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی عمل کا قطعی خاتمہ کرنے کے لیے انتہائی اقدامات اور ضروری طریقۂ کار اختیار کیا جائے گا۔


































