
غزہ: حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث جنگ بندی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حماس کے رہنما حسام بدران نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیلی قبضہ اپنی ذمہ داریوں سے گریز اور خلاف ورزیاں جاری رکھے گا، جنگ بندی کا اگلا مرحلہ شروع نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر موجودہ وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالیں۔ بدران نے زور دیا کہ معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل کیے بغیر کوئی پیش رفت ممکن نہیں۔ تنظیم نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔
ادھر ایک سینئر فلسطینی اہلکار نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا کہ حماس نے غزہ سے اسرائیل کی مکمل واپسی کے بدلے سات سے دس سال کے لیے ہتھیار استعمال نہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش مصر، قطر اور ترکی کے ثالثوں کے ذریعے کی گئی ہے تاکہ جنگ بندی مذاکرات کی اگلی مرحلے کو آگے بڑھایا جا سکے۔


































