Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حماس نے قطر اور مصر کی تجاویز کا جواب دے دیا

دوحہ : حماس نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی تجاویز کا جواب دے دیا۔ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس کے جواب کو امید افزا قرار دیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ نیوز کانفرنس میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ تجاویز پر اسرائیلی حکام سے جلد تبادلہ خیال ہوگا۔ ابھی بہت کام باقی ہے لیکن یقین ہے کہ معاہدہ ممکن ہے۔ بلنکن نے کہا کہ امریکا غزہ لڑائی میں ایسے وقفے کے لیے پُرعزم ہے جو پائیدار امن لائے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وقفے میں توسیع پر ہر ممکن کام کریں گے۔ ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کیلئے امید کا اظہار کیا۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں بائیڈن نے کہا کہ حماس کی جانب سے کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔ لیکن یہ ردعمل بہت کم ہے۔ بات چیت جاری ہے معاہدے سے متعلق ابھی یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔وزیرخارجہ انٹونی بلنکن مصر اور قطر سے معاہدے کیلئے بات چیت کررہے ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular