
غزہ : حماس نے یرغمال اسرائیلی فوجی کی ویڈیو جاری کردی۔ قیدی نے کہاکہ اس کی اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ تبادلے کے معاہدے اور مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں جانا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت، ٹرمپ اور اسرائیلی فوج کے رہنماؤں سے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ جنگ اور ناکہ بندی کی دھمکیاں یرغمالیوں کی رہائی کا باعث نہیں بنیں گی۔ جارحیت میں اضافے سے متعدد اسرائیلی اسیران مارے جائیں گے۔


































